Tour Operator Licence: РТО 023243

مرکزی صفحہ

سیاحتی دورے

شراکت داروں کے لیے

COVID

ویزا



Tel: +7 (903) 797-15-25

booking@inrussiatravel.com

روس کی خوبصورتی کا راز دریافت کریں۔

روس کا انفرادی سفر اور سیاحتی دورہ

مزید تفصیلات

سیاحتی دورے

روس کا پہلا سفر آپ کے لئے حیران کن ہوگا۔

موسكو

الميدان الأحمر

CHOOSE YOUR TRIP

آپ کا روس کے لئے پہلا سفر آپ کو حیران کر دے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے ملک میں حیرت انگیز مقامات کی بے پناہ اقسام ہیں۔ روس کا سیاحتی دورہ اونچے دلفریب پہاڑوں کا سبزہ، آبائی و قومی دیہاتوں کی ثقافت، تاریخی محلات، اور کرہ ارض پر بنائے گئے تزین و آرائش کے کچھ بہترین کارناموں کا شاہکار پیش کرتا ہے۔

روس پرانی دنیا کو نئی دنیا سے ملانے، مغرب اور مشرق میں توازن قائم کرنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو آپ کی روح میں اپنی جگہ بنا لے گا۔

دوران سفر پورے روس میں، چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن میں کسی بھی وقت جیسے ہی آپ کو مدد کی ضرورت ہو، فراہم کی جاتی ہے۔

روس میں ٹریولرز نے سیاحتی پروگرام بنائے ہیں اور انفرادی راستوں کو بھی تیار کیا ہے، جو انتہائی آرام دہ انداز میں بنائے گئے ہیں۔ یہ روٹس وزٹ کے بہترین وقت اور پرکشش مقامات کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں، جن سے مقامی رہنما (گائیڈ) آپ کو متعارف کرواتے ہیں۔

اعتماد کے ساتھ محفوظ سفر کریں۔

ہمارے مہمانوں اور مقامی ملازمین دونوں کی صحت اور حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

سفر کے طریقے
جو آپ کی ترجیحات کو پورا کرتا ہے۔

شہری سیاحتی دورے

قدرتی سیاحتی دورے

آج ہی ایک اپنی مرضی کے سیاحتی دورے کے اخراجات معلوم کرنے کی درخواست کریں اور اپنے مستند سفر کے لیے ایک قدم آگے بڑھیں

نرخ نامہ کی درخواست کریں

بکنگ کے دن سے آپ کو کیا ملے گا؟
اس دن تک جب تک آپ گھرواپس نہیں پہنچ جاتے۔

ذاتی سفر کے پروگرام

روس میں ان جگہوں کا دورہ کرنے کا موقع حاصل کریں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کی ترجیحات کے مطابق سفری پروگرام میں مخصوص اور پرکشش مقامات کو شامل یا خارج کر دیں گے۔

ماہرانہ منصوبہ بندی

ہماری اندرون ملک وسیع معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہر سفری پروگرام کو آپ کی ترجیحات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ اپنے روس کے سفر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ کی مادری زبان بولنے والے مقامی رہنما

مقامی گائیڈز سے مادری انداز میں حقائق دریافت کریں۔ ایسی کہانیاں اور حقائق تلاش کریں جن کی فراہمی صرف مقامی لوگ ہی کرسکتے ہیں۔

چوبیس گھنٹے معلوماتی مدد کی فراہمی

کسی غیر متوقع صورت حال کی بناء پر اگر آپ کے سفر کے پروگرام میں کوئی تبدیلی آتی ہے، تو آپ کو میسنجر، ای میل یا فون کال کے ذریعے لائیو اپ ڈیٹس (فوری معلومات) فراہم کئے جائیں گے۔

پورے روس میں ذاتی سفری گائیڈ سے لطف اندوز ہوں۔
دلوں کو موہ لینے والی منزلوں کو پا لیں۔

Moscow

Arctic

St. Petersburg

Baikal

Caucasus

Ural

روس کی خوبصورتی کا راز معلوم کریں۔

روس آپ کو اپنی بھرپور مقامی ثقافت، متحرک شہروں اور حقیقی روسی مہمان نوازی سے حیران کر دیتا ہے۔

شمالی روشنیوں سے لے کر یورال کی چوٹیوں تک، سائبیریا کی کرسٹل جھیلوں سے لے کر قفقاز کے پہاڑوں تک، ہزاروں کلومیٹر تک پھیلے دلکش قدرتی مناظر کسی بھی سفر کو ناقابل فراموش یادوں سے بھر سکتے ہیں۔